اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد فرانسیسی شہری عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کے ہمراہ نام نہاد جہاد میں مصروف ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے عکاظ کے مطابق، فرانس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم 500 فرانسیسی شہری داعش کے ساتھ ملکر عراق اور شامی افواج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
فرانس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ داعش میں پہلے 700 فرانسیسی شہری شامل تھے اب یہ تعداد کم ہوکر 500 رہ گئی ہے، امید کی جارہی ہے کہ بہت سارے لوگ داعش کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الرقہ کے مضافاتی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان تمام علاقوں سے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا لیکن وقت کا تعین کرنا فی الحال ناممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲